• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کا ایف این 6 میزائل فائرنگ کا مظاہرہ

راولپنڈی ( رپورٹ حنیف خالد) پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق پاک بحریہ کی زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ پر فضا پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لایٔیو ویپن فائرنگ کے دوران پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ۔کمانڈر کوسٹ نے کامیاب فائرنگ پر پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پ مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید