• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکے ریفارم پارٹی نسل پرست، اسلام دشمن اورتارکین مخالف نہیں، بین حبیب

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی یوکے ریفارم پارٹی کے کراچی میں پیدا ہونے والے پاکستان نژاد کروڑ پتی ڈپٹی لیڈر بین حبیب کا کہنا ہے کہ یوکے ریفارم پارٹی نسل پرست، اسلام دشمن اور تارکین مخالف نہیں ہے، برطانیہ کی انتہائی دائیں بازو کی تصور کی جانے والے ریفارم یوکے پارٹی اب کنزرویٹو پارٹی کے ووٹ کاٹ رہی ہے۔ بین حبیب کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی امیگریشن کی مخالف پارٹی نہیں ہے، ان کا کہنا ہے کہ انھیں اپنے پاکستان نژاد ہونے پر فخر ہے۔ یوکے ریفارم پارٹی کو یقین ہے کہ وہ عام انتخابات میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر آجائے گی کیونکہ اسے کنزرویٹو کے ناراض ارکان کی بھاری تعداد کی حمایت حاصل ہے۔ ریفارم یوکے کے جوائنٹ ڈپٹی لیڈر بین حبیب نے نارتھمپٹن میں، جہاں سے وہ ریفارم یوکے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں، جیو نیوز سے باتیں کرتا ہوئے کہا کہ ریفارم یوکے کیا ہے، میں اس کی زندہ مثال ہوں۔مجھے اپنے پاکستان نژاد ہونے پر فخر ہے، میرے والد پاکستانی اور والدہ انگریز ہیں، مجھے اپنی شناخت سے محبت ہے اور میں ریفارم یوکے کا ایک لیڈر ہوں، میں اس تاثر کی تردید کرتا ہوں کہ ہم انتہائی دائیں بازو کی پارٹی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید