• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سیاحوں کے لئے سعودی وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سعودی حکومت نے پاکستانی سیاحوں کیلئے وزٹ ویزا کی شرائط میں نرمی کردی ہے۔ نئی شرائط کے تحت اب پاکستانی سیاح سعودی وزٹ ویزا کے حصول کیلئے 750 امریکی ڈالر ماہانہ کریڈٹ یا اس کے مساوی رقم والے بینک اسٹیٹمنٹ جمع کراسکتے ہیں‘ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ٹرانزٹ ویزابھی متعارف کرایا ہے جو سعودی ایئر لائن اور فلائی ناس کے ذریعے سعودی عرب آنے والے مسافروں کیلئے دستیاب ہے۔ اس ویزا کے ذریعے سیاح 96گھنٹے تک سعودی عرب کا دورہ کرسکیں گے 2023میں گزشتہ سال کے مقابلے 43فیصدزائد پاکستانی سیاحوں نے سعودی عرب کا وزٹ کیااور 2024میں سعودی عرب کو 27لاکھ پاکستانی سیاحوں کی سعودی عرب آمدمتوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید