• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم نے حقائق بیان کئے تو پی پی بوکھلا گئی، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے حقائق پیش کئے تو پی پی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی اور شکایتیں کرنے لگی ، اگر سندھ حکومت کے15سالہ دورے کے حقائق بتائے تو کارکردگی سامنے آجائے گی ۔ ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی شکایات سر آنکھوں پر ہیں، تاریخی پس منظر میں ہمارے اپنے اپنے خیالات ہیں، کوٹہ سسٹم کی بات پر کوٹہ سسٹم متعارف کرانے والوں کا ذکر کروں گا، کیا کوٹہ سسٹم سے متعلق شہباز شریف یا مشرف کا ذکرکیا جائے، پی پی کو گورنر کی تبدیلی کا مطالبہ ہم سے کرنا چاہئے تھا، اگر ہم نے سندھ حکومت کے 15سالہ دور کے حقائق بیان کر دئے تو تمام کار کردگی اس کے اعدادو شمار سے سامنے آجائے گی، انہوں نے کہا کہ، ہمیں اختلافات کے ساتھ رہنے کا سلیقہ اور تہذیب سیکھنی چاہیے، سندھ ہائیکورٹ نے تاریخ ساز فیصلہ دیا ، اس کا انتظار 50 سال سے تھا۔
اہم خبریں سے مزید