• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل بی ایریا میں مسلح ملزمان کی فائرنگ‘ نوجوان قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم ٹارگٹ کلرزنے نوجوان کو قتل کردیا۔گلبرگ تھانے کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 4میں موٹر سائیکل سواردومسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے30 سالہ رضوان ولد اقبال کو ہلاک کردیا،مقتول انچولی کا رہائشی اور آن لائن آم سپلائی کرتا تھا،ایس ایچ او تھانہ گلبرگ شیخ طاہر نے بتایا ہےکہ مقتول منشیات فروشی کے مقدمہ میں جیل جاچکا ہے جبکہ 2021 میں بھی اس پر ایک حملہ ہوا تھا جس میں وہ بچ گیا تھا، مقتول کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا ہے ،مقتول کے سر اور کمر پر 3 گولیاں ماری گئی ہیں۔ بظاہر منشیات فروشوںکی رنجش کا معاملہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید