• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ظفر کہتے ہیں مشکلات ختم، یہی کہوں گا غالب یہ خیال اچھا، رانا ثناء

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ علی ظفر کہتے ہیں پی ٹی آئی کی مشکلات ختم ہوگئی ہیں، میں یہی کہوں گا کہ دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچھا ہے،،عمران خان کا یہی ایجنڈا ہے کہ کسی کو نہیں چھوڑوں گا کسی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، اگر میں تو پاکستان ہے میں نہیں ہوں تو کچھ بھی نہیں ہے، اس صورت میں رولز اورآئین کا حوالہ دینا بے سود ہے،سینیٹ میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفرنے کہا کہ مشکلات ختم ہونے جارہی ہیں یہ غالب کا خیال نہیں میرا اپنا تجربہ ہے، حکومت سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو مینڈیٹ نہیں دیا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کرلیں،میرا اپنا خیال تو یہی ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہئے۔
اہم خبریں سے مزید