• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منتخب نمائندہ غلط کام کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہے، پی پی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی مظلوموں کی جماعت ہے اور وہ ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اور ہم ان کے اس مطالبہ کو تسلیم کرتے ہیں پیپلز پارٹی کا کوئی منتخب نمائندہ اگر غلط اقدام کرتا ہے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ کوئی پارٹی پالیسی ہے بلکہ یہ اس کا ذاتی فعل ہوسکتا ہے، شہید نصر اللہ گڈانی کی والدہ، بھائی اور ان کے اہلخانہ کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے میری یقین دہانی پر وزیر اعلٰی ہائوس کے باہر اپنا احتجاجی دھرنا موخر کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کی شب وزیر اعلٰی ہائوس کے باہر صحافی نصر اللہ گڈانی کی والدہ، بھائی اور اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا قبل ازیں دھرنے میں صوبائی وزیر نے شہید کی والدہ پٹھانی بی بی، ان کے بھائی و دیگر دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات سنیں سعید غنی نے دھرنے کے شرکاء کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا اور ان کو بھرپور انصاف دلوایا جائے گا بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کوئی بھی شخص اگر قتل ہوتا ہوا ہے، تو ان کا حق ہے کہیوہ انصاف کا مطالبہ کریں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مطالبات سنیں اور ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کریں ان کے کچھ مطالبات وزیر داخلہ نے حل کرنے ہیں وزیر داخلہ آج یہاں موجود نہیں تھے اگر وہ ہوتے تو ضرور یہاں آتے جبکہ کچھ مطالبات وزیر اعلیٰ کے سامنے رکھیں گے اس کے علاوہ ان کے کچھ مطالبات پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ اس کیس میں وہ سو فیصد قاتلوں کی گرفتاری چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید