کراچی کے علاقے قائد آباد شیرپاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھڑ ملا ہے۔
پولیس کے مطابق قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں قبرستان سے انسانی دھر ملا ہے، ملنے والے دھڑ کے ہاتھ اور پاؤں کٹے ہوئے ہیں جبکہ دھڑ بھی دوحصوں میں ملا ہے۔
پولیس کے مطابق دھڑ کو قانونی کارروائی کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دھڑ کے باقی حصوں کی تلاش اور شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔