لاہور(خصوصی رپورٹر) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم انتظامات کے حوالے سے لاہور کے مرکزی محرم جلوس روٹس کا دورہ کیا۔ انہیں مرکزی جلوس نثار حویلی تا کربلا گامے شاہ انتظامات پر آن سپاٹ بریفنگ دی گئی۔ ۔کمشنر لاہور نے انتظامی افسران کے ہمراہ پانڈوسٹریٹ جلوس روٹ اور شادمان قصر بتول کا بھی دورہ کیا۔کمشنر نے محرم انتظامات کے حوالے سے روٹس حتمی جائزہ کے لیے قصور کا بھی دورہ کیا ۔