• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست خیبر پختونخوا کے عوام کو جینے کا حق دے،آصف لقمان قاضی

پشاور(جنگ نیوز) ریاست خیبر پختونخوا کے عوام کو جینے کا حق دے۔ ھمیں تجربہ گاہ نہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رھنما اورڈائیریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی نے آج باجوڑ میں دھشت گردی کے واقعہ میں شہید ھونے والے سینیٹر ہدایت اللہ اور ان کے ساتھیوں کے اھل خانہ سے تعزیت کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا۔ وہ سابق گورنر انجنئیر شوکت اللہ اور جماعت اسلامی کے رھنما ملک ایاز خان کے گھر فاتحہ خوانی کے لئے گئے۔ آصف لقمان قاضی نے کہا کہ 12 جولائ کو خیبر پختونخوا کے عوام امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر اپنے دستوری حقوق کے لئے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ھوں گے۔ امن و امان کا قیام ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
پشاور سے مزید