• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورجنرل بس سٹینڈ میں بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا ٗملزم گرفتار

پشاور ( کرائم رپورٹر) بیٹے نے والدہ کو قتل کردیا اور رہزنوں کی وارداتوں میں6افراد کو لوٹ لیا گیا ۔اسد علی ولد رحمان اللہ سکنہ یکہ توت جبہ سہیل آباد نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز اس کی والدہ مسماۃ محفوظ بی بی چترال جانے کے لئے اس کی دو بہنوں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ میں موجود تھی کہ اس دوران اس کا بھائی علی رکشہ ڈرائیور کے ہمراہ آیا اوران پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اس کی والد ہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی جبکہ بہنیں اور وہ بچ گیا ملز م واردات کے بعد فرار ہو گیا پولیس نے بعدازاں کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا ٗ ادھر تھانہ شا ہ پور کی حدود وڈپگہ میں تین ہزار روپے کے تنازعہ پر فیض علی شاہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا پولیس نے عاکف اور محسن پسران سلیم خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ تہکال پلوسی میں بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پرعمران ولد شاہ جہان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا پولیس نے بصیر اور فضل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ رحمان بابا کی حدود شین پل کے قریب دو موٹرسائیکلوں پر سوار رہزنوں نے حفیظ اللہ اوراس کے دوست باسط سے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل ٗموبائل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے ۔تھانہ چمکنی کی حدود گل آباد میں سواریوں کے روپ میں رہزنوں نے لعل زما ن ولد لعل خان سے اسلحہ کی نوک پر موٹر کار اور نقدی چھین لی ۔یونیورسٹی ٹاؤن میں ڈورہ پل کے قریب رہزنوں نے عبداللہ ولد ہدایت اللہ کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا ۔مچنی گیٹ کبابیان نہر پر رہزنوں نے عمر زیب کو لوٹ لیا ۔ٹاؤن میں ہسپتال روڈ پر رہزنوں نے حمزہ خان کو لوٹ لیا پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کر لیں ۔
پشاور سے مزید