• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حقوق کیلئے عملی طورمیدان میںآنے سے مسائل حل ہونگے،اشفاق حسین

پشاور(جنگ نیوز)یونائٹڈ انجینئر ز پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان انجینئرنگ کونسل الیکشن چیئرمین شپ کے امیدوار انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا ہے کہ انجینئرز جب تک اپنے حقوق کے حصول کے لیے میدان میں عملی طور پر نہیں آتے،ان کے مسائل حل نہیں ہونگے، ناممکن لفظ میرے ڈکشنری میں نہیں،پاکستان بھر کے انجینئر جب میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونگے تو انجینئرز کے حقوق کے حصول سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز پشاور میں یونائٹڈ انجینئرز کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انجینئرسید اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ یہ نوجوان انجینئرز کی زمہ داری ہے جنہوں نے آگے چل کر اس ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنی ہے،ہمیں اپنی ترجیحات بلند رکھنا چاہیے،ہمیں کلرکس ایسوسی ایشن،ہیلتھ ورکرز سے سبق سیکھنا چاہیے جنہوں نے میدان میں نکل کر حکومت کو اپنے مطالبات منظور کرنے پر مجبور کردیا، انجینئر اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایسے حقائق میرے سامنے آئے جس سے میری آنکھیں کھل گئی ہیں،ہماری کامیابی کا انحصار ہمارے اتحاد پر ہے،انہوں نے کہا کہ ان کے قافلے میں وہ شامل ہیں جو محنت اور مسلسل محنت پر یقین رکھتے ہیں۔
پشاور سے مزید