• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی اے پی کا انڈسٹریل اسٹیٹ روڈ بھاری ٹریفک کیلئے کھولنے کا مطالبہ

پشاور (جنگ نیوز) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) نے جمعہ کے روز ڈی جی پی ڈی اے خالد محمود سے ملاقات کی اورہیوی ٹریفک کیلئے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کی مرکزی سڑک کی بندش پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔صدر آئی اے پی ایوب زکوڑی، سینئر نائب صدر حارث مفتی، گروپ لیڈر غضنفر بلور اور دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی اور صنعتی نقل و حمل جاری رکھنے کیلئے مرکزی سڑک کھولنے پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران صدر ایوب زکوڑی نے مذکورہ سڑک کی بندش کے باعث صنعتکاروں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ڈی جی پی ڈی اے نے چھوٹی گاڑیوں کیلئے سڑک کھولنے پر رضامندی ظاہر کی اور اعلیٰ حکام سے بھاری ٹریفک کیلئے سڑک کی بحالی پر بات کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹرانسپورٹیشن کو یقینی بنانے کیلئے کارخانوں مارکیٹ سے منسلک داخلی راستے کی بھی مرمت کی جائے گیا، جبکہ ڈی جی پی ڈی اے کو یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر مذکورہ روٹ ترجیحی بنیادوں پر مکمل طور پر بحال نہ کیا گیا تو ایسوسی ایشن فیز 3 چو ک کو بند کرکے بھر پور احتجا ج کرے گی۔
پشاور سے مزید