• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ خیبر پختونخوا کا ٹیکسو ں میں اضا فہ اور مہنگا ئی کے خلاف مظاہرہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ خیبر پختونخوا نے بجلی،گیس،پیڑولیم، ٹیکسوں میں مسلسل اضافے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مظاہرے کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر یاور آفتاب اور ضلع پشاور کے صدر ملک کلیم اللہ نے کی مظاہرے نے ہاتھو ں میں پلے پارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ قوم کو پہلے ہی بد امنی اور دہشت گردی کا سامنا ہے اور اب ٹیکس گردوں سے مقابلہ ہے،ائے روز بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں نے قوم کا جینا محال کر رکھا ہے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ائی پی ایز کیساتھ کیے گئے معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے،بڑھتے ہوئے ٹیکسز کے باعث اس ملک سے انڈسٹری کا بھی خاتمہ ہو رہا ہے جسکے باعث بے روزگاری مزید بڑھ رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں شامل غیر ضروری ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے،پیٹرولیم مصنوعات پر دس فیصد لیوی ٹیکس کو کم کیا جائے اور پیٹرولیم مصنوعات سستا کیا جائے۔عوام پر عائد کیے جانیوالے ظالمانہ ٹیکسز کا خاتمہ کیا جائے۔الیکشن سے پہلے 300یونٹ کا وعدہ کرنیوالے آج 200یونٹ پر قوم کا خون چوس رہے ہیں
پشاور سے مزید