• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کی شاہراہوں کی ترقی اولین ترجیح ہے،محکمہ مواصلات وتعمیرات

پشاور(جنگ نیوز)محکمہ مواصلات و تعمیرات روز اول سے خیبرپختونخوا کی شاہراہوں کی ترقی اور صوبائی حکومت کے وژن کو اولین ترجیح سمجھتا ہے اور اس سلسلے میں محکمے کے اہلکار اور افسران شبانہ روز محنت کے ذریعے عوامی خدمت اور فلاح کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے،حالیہ دنوں میں کچھ مذموم عناصر اپنے غیر قانونی مفادات کی تکمیل کی خاطر محکمہ ہذا کے اہلکاروں کے خلاف گھناؤنا پروپیگنڈہ اور جھوٹے و بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، جس کو محکمہ مواصلات و تعمیرات یکسر مسترد کرتا ہے، اس مفاد پرست ٹولے کا واحد مقصد صوبے کی ترقی کی رہا میں روڑے اٹکانا ہے، تاکہ محکمہ کو عرصہ دراز سے حاصل عوامی تائید سے محروم کیا جاسکے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند عناصر ذاتی مفادات کی وجہ سے محکمے کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جبکہ محکمہ موصلاات و تعمیرات اس ان تمام الزامات کو مسترد کرتا ہے اور اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پشاور سے مزید