• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تابش ہاشمی کو ٹریفک پولیس اہلکار نے پیسے کیوں واپس کر دیے؟ میزبان نے دلچسپ قصہ سنا دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کے معروف میزبان تابش ہاشمی نے اپنے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ اور مزاحیہ واقعہ سنایا ہے۔

تابش ہاشمی نے گزشتہ شب جیو نیوز کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و کانٹینٹ کرئیٹر اکبر چوہدری کو خوش آمدید کہا۔

شو کے آغاز ہی میں تابش ہاشمی نے کراچی میں اپنے ساتھ پیش آنے والا دلچسپ واقعہ بھی سنایا۔

ہر دلعزیز میزبان کا بتانا تھا کہ میں ایک بار گاڑی میں کہیں جا رہا تھا، میری گاڑی کی ایک ہیڈ لائٹ خراب تھی جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے مجھے روک لیا۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ مجھ سے ٹریفک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اب آپ کا چالان ہوگا، میں نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں مجھے چالان بھرنے جانا پڑے گا، کوئی بیچ کا رستہ نکال لیتے ہیں۔


تابش ہاشمی نے مزید بتایا کہ ٹریفک  پولیس اہلکار اور میرے درمیان پیسوں کی ڈیل ہو گئی، ڈیل کوئی دو سے ڈھائی سو روپے میں طے ہوئی تھی، پولیس اہلکار نے جب میرا نام پوچھا تو میں بتایا کہ میرا نام ’تابش ہاشمی‘ ہے۔

میزبان کا ہنستے ہوئے کہنا تھا کہ نام بتانے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے کہا کہ ارے آپ ہاشمی ہیں، آپ شاہ صاحب ہیں، اس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے مجھے ایک سو روپیہ اس بنیاد پر واپس کر دیا کہ میرے نام کے ساتھ ہاشمی لگا ہوا تھا۔

تابش ہاشمی کا کہنا تھا کہ بس آپ ٹریفک پولیس اہلکار کی عقیدت اور ایمانداری دیکھ لیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید