• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ناٹ مائی کیپٹن‘ احمد علی بٹ کا بابر اعظم کو کپتان ماننے سے انکار، معافی کا مطالبہ بھی کردیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کرنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ مزاحیہ اداکار و میزبان احمد علی بٹ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر برس پڑے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و میزبان نے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بابر اعظم کو کپتان ماننے سے انکار کردیا۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل خراب کارکردگی، ٹیم میں گروہ بندی اور مسلسل ناکامی کے باعث ہر ایک ٹیم سےنالاں ہے۔


ٹی ٹوئنٹی میں بُری طرح شکست کے بعد اب پاکستانی شاہینز اگلے ماہ بنگلادیش کے خلاف ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی تیاریوں میں لگ گئے ہیں اور کھلاڑیوں کی جانب سے مختلف ویڈیوز اور تصاویر سامنے بھی آ رہی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، جس میں وہ جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سے متعلق ایک خبر کو اپنی انسٹااسٹوری میں ری شیئر کرتے ہوئے احمد علی بٹ نے بابر اعظم کو کپتان ماننے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی قوم سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

انہوں نے ’ناٹ مائی کیپٹن‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ جم میں نہیں بلکہ میدان میں دکھائی گئی اپنی پرفارمنس پر آپ ملک کے معافی و وضاحت کے مقروض ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’احساس ہو تو کچھ شرم ہونا!‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید