• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر نے ڈانٹ دیا تھا، منیشا کوئرالہ نے ماضی کا قصہ سنادیا

میں نے کہا کہ میں یہ صرف اس صورت میں پہنتی ہوں جب سوئمنگ یا ساحل سمندر جاتی ہوں، منیشا کوئرالہ - فوٹو: فائل
میں نے کہا کہ میں یہ صرف اس صورت میں پہنتی ہوں جب سوئمنگ یا ساحل سمندر جاتی ہوں، منیشا کوئرالہ - فوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے اپنے ماضی کا قصہ بیان کردیا اور بتایا کہ انہیں مختصر لباس نہ پہننے پر فوٹوگرافر سے ڈانٹ بھی پڑ گئی تھی۔ 

اپنے ایک تازہ انٹرویو کے دوران منیشا کوئرالہ نے 1990 کے عشرے کے دوران اداکاراؤں کو پیش مشکلات کا تذکرہ کیا۔

اپنے بےباک تبصروں کی وجہ سے مشہور منیشا نے بتایا کہ ایک مرتبہ انکا ایک ایسے مرد فوٹوگرافر سے سامنا ہوا تھا جس نے انہیں فوٹو شوٹ کےلیے مختصر لباس پہننے کےلیے کہا۔ 

انکا کہنا تھا کہ میرے کیریئر کی ابتدا میں مجھ سے کہا گیا تھا کہ میں جاؤں اور اپنا فوٹو شوٹ کرواؤں اور جہاں مجھے بھیجا جارہا تھا وہاں ایک نامور فوٹوگرافر موجود تھا۔

منیشا نے کہا کہ میں فوٹو شوٹ کےلیے اپنی والدہ کے ساتھ گئی تھی، اس دوران فوٹوگرافر باتیں بنانے لگا اور کہنے لگا کہ "آپ اگلی سپر اسٹار ہیں وغیرہ، وغیرہ۔"

اداکارہ نے مزید بتایا کہ "وہ چند ٹکڑوں پر مشتمل انتہائی چھوٹا لباس لے آیا اور کہنے لگا کہ آپ یہ پہنیں۔ اس پر میں نے کہا کہ میں یہ صرف اس صورت میں پہنتی ہوں جب سوئمنگ یا ساحل سمندر جاتی ہوں۔" 

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے منیشا کا کہنا تھا کہ "پھر میں نے اس سے کہا کہ اگر فلموں میں آنے کا یہی راستہ ہے تو پھر میں فلموں میں نہیں آنا چاہتی اور نہ ہی میں یہ پہن رہی ہوں۔"

انکا کہنا تھا کہ "میں نے فوٹوگرافر سے کہا کہ یا تو آپ میرا مکمل کپڑوں کے ساتھ فوٹو شوٹ کریں ورنہ میں۔۔۔۔ مجھے یاد ہے کہ اس نے پھر بھاشن دینا شروع کردیا تھا۔"

خیال رہے کہ نیپال سے تعلق رکھنے والی منیشا کوئرالہ نے سبھاش گھئی کی 1991 کی سپر ہٹ فلم سوداگر سے اپنے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کی تھی۔ 

انکی دیگر نامور فلموں میں 1942: اے لو اسٹوری، اگنی ساکشی، گپت، دل سے، کمپنی، خاموشی، من، خوف، لجا اور سنجو شامل ہیں۔  

وہ حال ہی میں اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرامنڈی میں جلوہ گر ہوئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید