• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو 104 رنز سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے جنوبی افریقا چیمپئنز کو 104 رنز سے ہرادیا۔

دوسرے میچ میں انڈین چیمپیئنز اور ویسٹ انڈیز چیمپئن کی ٹیمیں مد مقابل میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں آسٹریلین چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 230 رنز بنائے۔

ایرن فنچ اور شان مارش نے 49 ، 49 رنز بنائے، بین ڈنک نے 47 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا چیمپئنز ٹیم 126 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ریان مک لارین 36 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے، نیل مکینزی نے 33 رنز بنائے۔

آسٹریلیا چیمپئنز کی جانب سے نیتھن کولٹر نائل اور ڈوہرٹی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے میچز جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید