کراچی (اسد ابن حسن)کراچی میں زیر زمین پانی کے استعمال کیلئے کمرشل اور صنعتی صارفین سے درخواستیں طلب ، واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں درخواست کیساتھ 25 ہزار روپے کا ناقابل واپسی پے آرڈر منسلک کرنا ہوگا۔ کراچی واٹر اینڈ سیورج کارپوریشن نے گراؤنڈ واٹر اپریٹر، انڈسٹریل، کمرشل بشمول ہاسپٹلیٹی انڈسٹریز اینڈ بزنسز، ہیلتھ کیئر سینٹرز اینڈ ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنز اور ریسیڈینشل کمپلیکسز میں جو اپنی امکانی ضروریات کے لیے زیر زمین پانی کے ذرائع استعمال کرنے میں مصروف ہیں یا مصروف ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں ان اداروں سے مخصوص فیس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پانی کا تحفظ پسندانہ اور ریگولیٹڈ استعمال ہوگا جو زیر زمین ذرائع کے موثر تحفظ پر منتج ہوگا۔ اس سلسلے میں ادارے نے درخواست طلب کر لی ہیں۔