• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تین بہنیں پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلے میں ایک ساتھ شریک ہوں گی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی تین بہنیں سیبل سہیل، ویرونیکا سہیل اور ٹوئنکل سہیل پہلی بار انٹرنیشنل پاور لفٹنگ مقابلےمیں ایک ساتھ شریک ہوں گی جوکہ ایک ریکارڈ ہوگا،یہ کھلاڑی ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگئیں۔ایونٹ میں تینوں بہنوں کے ویٹ کیٹگری کے مقابلے 9 اور 10 جولائی کو شیڈول ہیں جبکہ تینوں بہنیں 13 جولائی کو ایکوئپڈ پاور لفٹنگ میں حصہ لیں گی۔بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے ریکارڈ کے ساتھ تینوںبہنیں میڈلز لے کر عالمی ریکارڈ قائم کریں گی جس کے لیے تینوں نے بھرپور محنت کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید