کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کراچی کے تمام 25ٹاؤنز میں فنڈز کی منتقلی کا نظام یکساں رکھا گیا ہے، تمام ٹی ایم سیز، کلک اور اسمارٹ ریسرچرز کے نمائندوں کیساتھ تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میونسپل کارپوریشن کی عمارت میں سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج منیجمنٹ میں ورلڈ بینک ، کلک اور اسمارٹ ریسرچرز کے تعاون سے پانچ سیشنز پر مشتمل ایک ماہ سے زائد جاری رہنے والی ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی مئیر کراچی کا کہنا تھا کہ رواں برس سندھ حکومت نے سالانہ بجٹ میں بھی تمام ٹاؤنز جس میں چاہے چیئرمن جماعت اسلامی ،پاکستان تحریک انصاف یا پاکستان پیپلز پارٹی کا ہو سب ٹی ایم سیز کو یکساں فنڈ تقسیم کئے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ٹاؤنز کے ساتھ بہتر تعلقات اور رابطے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ عید الضحیٰ میں آلائشوں کے اٹھانے کا آپریشن احسن انداز میں مکمل ہواورلڈ بینک، کلک اور اسمارٹ ریسرچرز کے تعاون سے شروع ہونے والی ٹریننگ میں مجموعی طور پر ایک ماہ کے دوران 5سیشنز میں25ٹی ایم سیز کے فنانس، ڈیولیپمنٹ پلان ،پروکیورمنٹ،ٹیکسیشن اور سوشل سیف گارڈ کے حوالے سے 125سے زائد افسران کو تربیت دی گئی،ان سیشنز کے دوران شرکاء کی مکمل حاضری ٹریننگ ہال میں موجود رہی ایک ماہ سے زائد 5سیشنز کے دوران سابق ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ سندھ عارف رضا خان، ڈائریکٹر لیگل آئی ٹی سیپرا محمد ایوب علی خان ،پروجیکٹ منیجر اسمارٹ ریسرچرز ڈاکٹر منظور حسین میمن، ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ ایس ایم علی جعفری، ڈائریکٹر ٹریننگ اسٹاف نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ وقار سلیم بیگ اور انیس احمد خان نے شرکاء کو لیکچر دئیے اور تربیتی نشست کے دوران ورلڈ بینک کے رولز کے تناظر میں کیسے ٹاون میونسپل کارپوریشنز کی سطح پر اسکیمیں تیار کی جائیں گی اور کن اسکیموں کو ترجیح بنیاد پر منظور کیا جائیگا اس کے لئے خاکے تیار کروائے گئے اختتامی تقریب میں پروجیکٹ منیجر اسمارٹ ریسرچرز ڈاکٹر منظور حسین میمن،اسمارٹ ریسرچرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امین اللہ خان اور ڈائریکٹر اسمارٹ ریسرچرز خرم احمد نے ڈپٹی مئیر کراچی سلمان مراد کے ہمراہ شرکاء کو تعریفی اسناد اور تحائف تقسیم کئے۔