کراچی (آئی این پی ) کراچی میں جِلدی امراض میں اضافہ ہونے لگا جس کے باعث اسپتالوں میں بڑی تعداد میں مریض داد کی بیماری، پھوڑے، زرد زخم اور سورج کی شعاعوں سے جلی جِلد کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کراچی کے ڈرماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر بہرام کھوسو نے بتایا کہ کراچی میں گرمی کی شدت کے سبب جِلدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے.
ایک ماہ قبل او پی ڈی میں 50 سے 60 کیسز آتے تھے مگر اب او پی ڈی میں جِلدی امراض کے کیسز کی تعداد 100 سے 150 رپورٹ ہو رہی ہے. گرمی میں زیادہ پسینہ آتا ہے جس کی وجہ سے جلد کی صفائی ستھرائی پر اثر پڑتا ہے، جلد کے مسامے بند ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے انفیکشن ہوتا ہے۔