کراچی(نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے منجینگ کمیٹی کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے 7 رکنی وفد نے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمو دالحسن اعوان کی قیادت میں گورنرہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مشکلات، ٹیکس کے اہداف میں ایسوسی ایشن کے کردار سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اشیاءکی ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے ایسوسی ایشن اہم خدمات انجام دے رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے متعلقہ حکام سے بات کروں گا۔ وفد نے کسٹمز ایجنٹس کو درپیش مشکلات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔