• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سنگیت تقریب‘ میں پہنے گئے آننت امبانی کے لباس کی ہوشربا قیمت کا انکشاف

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

ایشیا کے سب سے امیر ترین خاندان کی شادی بھارتی شہر ممبئی میں جاری ہے۔

اس دوران ناصرف امبانی خاندان بلکہ بالی ووڈ انڈسٹری کے ستارے بھی مہنگے ترین لباس پہن کر اس کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں مگر دولہا آننت اور دلہن رادھیکا کے لباس کا تاحال کوئی مقابلہ نہیں کر سکا ہے۔

جی ہاں! یہ شادی کوئی عام شادی نہیں، مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی ہے جن کی دلہن رادھیکا مرچنٹ بننے جا رہی ہیں۔

رادھیکا مرچنٹ بزاتِ خود ایک امیر کبیر کاروباری خاندان مرچنٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔

جہاں رادھیکا مرچنٹ اپنی شادی کی تقریبات میں مہنگے ترین لباس اور ہیرے جڑے زیورات کا استعمال کر رہی ہیں وہیں آننت امبانی بھی اس دور میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

آننت امبانی کی جانب سے اپنی شادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب ’سنگیت‘ کے دوران خوبصورت، بھاری بھرکم لباس پہنے ہوئے دیکھا گیا۔


یہ لباس ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جس میں سونے کی تاروں کا استعمال ہوا ہے۔

اس لباس سے متعلق ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ نے خصوصی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آننت امبانی کے اس سونے کے لباس (رائل بلو رنگ کے بند گلا سوٹ) پر سونے کی تاروں اور زری سے ہاتھ کے ساتھ کام کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سونے کے لباس کی قیمت تقریباً 90 کروڑ روپے ہے۔

یاد رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں، امبانی خاندان کی شادی کی تقریبات 14 جولائی تک جاری رہیں گی۔

خاص رپورٹ سے مزید