• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

البانیہ میں 1700 سال پرانا رومن مقبرہ دریافت

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

ماہرینِ آثار قدیمہ نے البانیہ میں ایک شاندار دریافت کرتے ہوئے رومن دور کا ایک وسیع مقبرہ کھوج نکالا ہے جو تیسری سے چوتھی عیسوی صدی کا ہے۔ 

یہ دریافت اس وقت ممکن ہوئی جب مقامی افراد نے شمالی مقدونیہ کی سرحد کے قریب کچھ غیر معمولی پتھروں کی نشاندہی کی، بعدازاں انسٹیٹیوٹ آف آرکیالوجی کے ماہرین نے اگست کے اوائل میں کھدائی شروع کی اور زیرِ زمین ایک بڑا ڈھانچہ دریافت کیا، اس کے ساتھ موجود چونے کے بڑے پتھروں پر یونانی زبان میں تحریریں درج تھیں۔

پراجیکٹ کے سربراہ ایرکسن نکولی نے بتایا کہ لکھائی سے پتا چلتا ہے کہ یہاں دفن شخص کا نام جیلیانو تھا، جو رومن دور میں عام نام تھا۔

مقبرہ نو میٹر لمبا اور چھ میٹر چوڑا ہے جو علاقے کے دیگر مقبروں کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اور دیدہ زیب ہے، ماہرین کو یہاں سونے کی کڑھائی والا ایک کپڑا بھی ملا ہے۔

البانیہ کی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس تاریخی مقام کو جلد سیاحتی مرکز بنایا جائے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید