پاک بحریہ نے آپریشن سومناتھ کے ذریعے بھارتی بحریہ کا غرور خاک میں ملا دیا۔
قوم آج یوم بحریہ منارہی ہے، آج سے 60 سال قبل پاک بحریہ نے آپریشن سومناتھ میں دشمن پر اپنی پیشہ ورانہ برتری ثابت کرتے ہوئے کامیاب حملہ کیا تھا۔
جنگ ستمبر 1965ء میں پاک بحریہ نے دفاعی جنگ لڑنے کے بجائے جارحانہ حکمت عملی اختیار کی۔ ہمارے دشمن کو اس بات کا غرور تھا کہ اس کو عددی برتری حاصل ہے لیکن پاک بحریہ کے افسران اور سیلر اعلیٰ تربیت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار تھے۔
پاک بحریہ کے 7 جہازوں نے آپریشن سومناتھ میں حصہ لیا، پاک بحریہ کے جہازوں نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا میں بھارتی بحریہ کے ایک بڑے ریڈار اسٹیشن اور دیگر بحری تنصیبات کو حملہ کر کے نِیست و نامود کیا۔
آپریشن سومناتھ کے دوران جس وقت پاک بحریہ کے تباہ کن بحری جہاز دوارکا پر بمباری کر رہے تھے اس دوران پاکستانی آبدوز غازی نے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل شکست بنائے رکھا تھا۔