• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7 ستمبر 1965، بھارتی ہوائی اڈے کی اینٹ سے اینٹ بجانے والے پائلٹ شبیر عالم صدیقی کا یوم شہادت

اسکواڈرن لیڈر شبیر عالم صدیقی اور  اسکواڈرن لیڈر اسلم قریشی---تصویر بشکریہ پاک فضائیہ
اسکواڈرن لیڈر شبیر عالم صدیقی اور  اسکواڈرن لیڈر اسلم قریشی---تصویر بشکریہ پاک فضائیہ

اسکواڈرن لیڈر شبیر عالم صدیقی بھارتی ہوائی اڈے جام نگر پر پُرخطر بمباری کے مشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔

اسکواڈرن لیڈر شبیر عالم صدیقی پاک فضائیہ کے بمبار طیارے کے پائلٹ تھے، جنہیں رات کے وقت دشمن پر کاری ضرب لگانے کے مشن سونپے جاتے تھے۔

7 ستمبر کی رات وہ 2 کامیاب مشنز کے بعد جب واپس آئے تو اپنے آپ کو تیسرے مشن کے لیے رضاکارانہ طور پر پیش کیا۔

جنوبی سیکٹر میں واقع اہم ہوائی اڈے جام نگر پر یہ مشن انتہائی اہمیت کا حامل تھا۔

اسکواڈرن لیڈر شبیر عالم صدیقی کے ہمراہ اس مشن پر اسکواڈرن لیڈر اسلم قریشی بطور نیویگیٹر شامل تھے۔

انکا بمبار بی-57 طیارہ بروقت پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل بیس سے روانہ ہوا۔

دشمن کے ہوائی اڈے پر پہنچ کر پاکستانی پائلٹس نے اپنے مشن کا آغاز کیا تو دشمن کی جانب سے فضائی دفاعی نظام متحرک ہوگیا، دشمن کی جانب سے طیارہ شکن توپوں نے بے پناہ فائرنگ شروع کردی، اس دوران شبیر عالم اور اسلم قریشی کا طیارہ ہٹ ہوگیا جو دشمن کے ہوائی اڈے کے قریب گرا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید