گزشتہ نایاب سرخ چاند گرہن کا مشاہدہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں کیا گیا، جس نے چاند کو دیکھنے کا شوق رکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
چاند اور سورج کے درمیان زمین کے آنے پر پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں بلڈ مون کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ بلڈ مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند گہری سرخ رنگت اختیار کرتا ہے۔
آیئے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں دکھائی دینے والے اس خوبصورت منظر پر ایک نظر ڈالتے ہیں جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
دائیں جانب مصر کے دارالحکومت قاہرہ جبکہ بائیں جانب جنوبی افریقا کے تیسرے سب سے بڑے شہر کپ ٹاؤن میں ’بلڈ مون‘ کے مناظر۔
یوکرین کے اوڈیسا کے ساحل پر چاند کا مشاہدہ کرنے والوں نے بلڈ مون کو سمندر کے اوپر دیکھا۔
جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں چاند کے ساتھ سنہرے رنگ کا ایک مجسمہ نظر آ رہا ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد میں چاند دھندلے آسمان میں فیرس وہیل کے قریب دکھائی دیا۔
دائیں جانب روس کے دارالحکومت ماسکو میں اسٹیٹ یونیورسٹی کے قریب بلڈ مون دکھائی دیا جبکہ بائیں جانب امارات سے چاند گرہن کا ایک منظر۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک عمارت کے قریب بلڈ مون کا دلکش منظر دکھائی دیا۔
یروشلم سے نظر آنے والا روشن چاند کا ایک منظر۔