• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے ’سوڈھی‘ کا مالی مشکلات کا اعتراف

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چند ماہ قبل خود ساختہ طور پر لاپتہ ہونے والے بھارت کے ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ نے مالی مسائل میں گھرے ہونے کا اعتراف کرلیا جبکہ انڈسٹری سے کام دینے کی اپیل کر دی۔  

اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران ٹیلی ویژن اداکار گروچرن سنگھ نے "تارک مہتا کا الٹا چشمہ" چھوڑنے کے بعد مالی نقصان کا سامنا کرنے پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران 2020 میں ممبئی چھوڑ دیا تھا اور اپنا کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا، والد کی بیماری کی وجہ سے بھی ممبئی سے نئی دہلی آنا پڑا تھا۔

گروچرن نے کہا کہ مختلف وجوہات کی بنا پر کاروبار کامیاب نہ ہو سکا۔ نتیجتاً انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ٹیلی ویژن اداکار کہنا تھا کہ یا تو کام صحیح سے نہیں ہوا یا جو لوگ میرے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے وہ غائب ہو گئے۔ ہمارے پاس ایک جائیداد کا تنازع بھی ہے جو سالوں سے چل رہا ہے اور اس پر بھی کافی پیسہ خرچ ہوا۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سب کی وجہ سے میرے مالی حالات بری طرح متاثر ہوئے اور میں بہت پریشان تھا۔

گروچرن سنگھ نے انڈسٹری سے مدد کی درخواست کی اور سب سے کام دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ محنت کرنے کےلیے تیار ہیں تاکہ اپنے قرضے ادا کر سکیں۔

انکا کہنا تھا کہ میں انڈسٹری کے لوگوں سے کہہ رہا ہوں کہ مجھے سپورٹ کریں، میں واپس آ گیا ہوں اور بہت سارا کام کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایک ایک کرکے اپنے تمام قرضے اور واجبات ادا کرنا چاہتا ہوں۔ یہ میرے کام کے ذریعے ہو سکتا ہے اور میں محنت کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ اپنی دیگر ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے میں اپنے روحانی سفر کو جاری رکھ سکتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید