• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22 سال سے برف میں دبی امریکی کوہ پیما کی لاش مل گئی

لیما( نیوز ڈیسک) امریکی کوہ پیما 59سالہ ولیم اسٹیمپ فل جون 2002میں ہواسکران پہاڑ پر برف کا تودا گرنے سے دب گئے تھے اور ان کا کوئی سراغ نہیں لگ پایا تھا تاہم 22سال بعد ان کی لاش مل گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے منوں ٹنوں برف سے ڈھکے پہاڑی سلسلے میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث گلیشیر کے پگھلنے سے برف تلے دبی ایک لاش ابھر کر سامنے آگئی۔پیرو کی پولیس نے تصدیق کی کہ منوں ٹنوں برف تلے دبے ہونی کی وجہ سے نہ صرف لاش بلکہ پاسپورٹ، کپڑے، جوتے اور ہارنس بھی محفوظ ہیں۔ لاش کی شناخت 59سالہ ولیم اسٹیمپ فل کے نام سے ہوئی۔ جو 2002 میں برفانی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران 22 ہزار فٹ کی بلندی پر برفانی تودا گرنے سے اسی مقام پر دفن ہوگئے تھے۔امریکی کوہ پیما کی لاش کی تلاش میں کیے جانا والا ہر سرچ آپریشن ناکام ثابت ہوا تھا اور تھک ہار کر یہ سرگرمی بند کردی گئی تھی۔ کسی کو اندازہ نہ تھا یوں 22سال بعد لاش خود بخود سامنے آجائے گی۔یاد رہے کہ پیرو کے شمال مشرقی پہاڑی سلسلے کی برفانی چوٹیوں Huascaran اور Cashan دنیا بھر کے کوہ پیماؤں کا گھر اور پسندیدہ جگہ ہے۔اس مقام پر ایسے حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ رواں برس مئی میں ایک اسرائیلی کوہ پیما کی لاش لاپتا ہونے کے ایک ماہ بعد ملی تھی۔ اسی طرح گزشتہ ماہ ہی تجربہ کار اطالوی کوہ پیما کی لاش اینڈین چوٹی کے قریب سے ملی ہے۔
یورپ سے سے مزید