اسلام آ باد (رانا غلام قادر )کابینہ ڈویژن نے وفاقی کا بینہ کی ہدایت پر وفاقی وزارتوں اور محکموں اور صو بائی حکومتوں کو محرم الحرام کے مہینے کے دوران امن و امان اور ہم آہنگی کی فضا کو بر قرار رکھنے کیلئے مراسلہ بھیجا ہے۔ سیکر ٹری کابینہ ڈویژن کا مران علی افضل کی جانب سے یہ مراسلہ وفاقی وزارء ‘وزرائے مملکت ‘ مشیروں اور معاونین خصوصی ‘ وزادرت دفاع ‘داخلہ ‘خزانہ ‘ اطلاعات و نشریات ‘ سیفران ‘ امورکشمیر وگلگت بلتستان ‘صحت اور مذہبی امور کے سیکر ٹریز‘ ڈی جی آئی ایس آئی ‘ ڈی جی آئی بی ‘ چاروںصوبوں ‘آ زاد کشمیر اور گلگت کے چیف سیکرٹریز‘ چاروں صو بوں ‘ آ زاد کشمیر اور گلگت کے آئی جیز پولیس ‘ چیف کمشنر اور آئی جی پولیس اسلام آ باد ‘ چاروں صو بوں ‘ آ زاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکر ٹریز کو بھیجاگیا ۔