• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم کی اسامیوں کے نتائج کا اعلان کیا جائے‘ جمال شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے زیراہتمام ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر ٹیسٹ دینے والے نوجوان جمال شاہ کاکڑ ، داد محمد ، حق نواز ودیگر نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر نتائج جلد جاری کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ آنے کے باوجود نتائج جاری کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 9 جولائی 2024ء کو رزلٹ ویب سائٹ پر جاری کرنے کا اعلان کیا گیا لیکن بعدازاں رزلٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر رزلٹ جاری کرے، اگر رزلٹ میں ردوبدل کرنے کی کوشش کی گئی تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید