کراچی (آئی این پی )کراچی میں مون سون کا اگلا اسپیل 20جولائی کے بعد بارشوں کا سبب بنے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب ہے، موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے،شمال جنوب سے چلنے والی ہوائیں 16 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔