کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ائیر پورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف)نے کراچی سے شارجہ جانے والے مسافر سے 2.12 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق شارجہ کی پرواز پر جانیوالے مسافر اسران خان نے مذکورہ منشیات اپنے ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک قرار دیا اور تلاشی پر بیگ سے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی - ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-