کراچی( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ یوتھ اسکریبل اور ایشین چیمپئن شپ کیلئے دس رکنی پاکستانی ٹیم کا انتخاب کرلیا گیا۔ پاکستان ٹیم کا انتخاب کراچی میں ہونے والے کوالیفائرز کے ذریعے کیا گیا۔ دونوں ایونٹس کیلئے پاکستان ٹیم عفان سلمان، ایزہم احمد، بلال اشعر، احمد سلمان، منال اشعر، محمد یادان، مزمل حسن، عاشر عدیل، منہمہ مکرم اورسید معاذ پرمشتمل ہے۔ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ ستمبر میں سری لنکا جبکہ ایشین شپ نومبرمیں نئی دہلی میں شیڈول ہے۔ ادھر کراچی میں ہونے والی اسکریبل چیمپئن شپ قومی چیمپئن وسیم کھتری نے جیت لی۔ اوپن کٹیگری میں ارشمان قاضی نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔