• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں غیرملکی شہری کو دو افراد نے لوٹ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفید کار میں سوار دو افراد نے غیرملکی کو تلاشی کے بہانے روکا۔ غیرملکی شہری بھارت سے کراچی آیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کے والیٹ میں شناختی کارڈ سمیت دیگر کارڈز، 12 ہزار روپے اور 3 ہزار امریکی ڈالر تھے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری قانونی کارروائی نہیں چاہتا، گاڑی کی نشاندہی کی گئی ہے، جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرٹلری میدان تھانے کی حدود میں فرانس سے آئے شہری کو لوٹا گیا تھا۔ فرانس کے شہری سے لوٹ مار کرنے والے ملزمان بھی سفید کار میں سوار تھے۔

قومی خبریں سے مزید