لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے 50 ویں یوم تاسیس اور شہدائے کشمیر کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت کے سوا کسی مسلط حل کو قبول نہیں کریں گے، پاکستان کے 25 کروڑ عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا کہ میں باب الجہاد مظفرآباد سے مودی کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ طاقت کی بنیادپر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا ۔