• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل پاکستان کیلئے خطرہ بنے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کیلئے تیار نہیں، اقوام متحدہ


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ کابل پاکستان کےلیے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے تیار نہیں ہے۔

اقوام متحدہ نے پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں کےلیے افغانستان کی سرزمین کے استعمال کا اعتراف کرلیا۔

یو این سلامتی کونسل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان میں حملوں کےلیے افغانستان میں طالبان حکمرانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں القاعدہ کی بھی آپریشنل اور لاجسٹک مدد حاصل ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کے 6 سے ساڑھے 6 ہزار جنگجوؤں کو القاعدہ کے کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے۔

یو این سلامتی کونسل رپورٹ میں کہا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے ننگرہار، قندھار، کنڑ اور نورستان جیسے سرحدی صوبوں میں کیمپ بنا رکھے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید