• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئین بچے گا تو پاکستان بچے گا: حلیم عادل شیخ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہمارے 21 ایم این اے کراچی سے جیتے ہوئے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ آئین بچے گا تو پاکستان بچے گا، ججز پاکستان کو بچا رہے ہیں، اب انصاف اور آئین کی بالادستی کی واپسی شروع ہو چکی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کل صنم جاوید کو 14 ویں مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بجلی، گیس، آٹے اور چینی سمیت ہر چیز مہنگی ہو چکی۔

حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا ہے کہ پوری دنیا کی طرح اصلی حقیقی لیڈروں کو اقتدار ملنے والا ہے۔

قومی خبریں سے مزید