• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن ٹروڈو نے پاکستانی رکنِ کینیڈین پارلیمنٹ کے ساتھ بار بی کیو بنایا

--- جنگ فوٹو
--- جنگ فوٹو

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو پاکستانی نژاد رکنِ کینیڈین پارلیمنٹ اقراء خالد کی سالانہ بار بی کیو پارٹی میں پہنچ گئے اور بار بی کیو بنانے میں والنٹیئرز کا ساتھ دیا۔

اقراء خالد اپنے انتخابی حلقے مسی ساگا ایرن ملز کے ایک پارک میں ہر سال کمیونٹی باربی کیو پارٹی کا اہتمام کرتی ہیں۔ 

اس سال بھی ان کی پارٹی میں سینکٹروں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

پارٹی میں شریک افراد کھانے پینے میں مصروف تھے کہ انہیں وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت ہوئی۔ 

کینیڈین وزیرِ اعظم لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔

اس موقع پر شرکاء نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

وزیرِ اعظم ٹروڈو نے نائب وزیرِ اعظم کرسٹیا فری لینڈ اور وفاقی وزیر احمد حسین کے ساتھ بار بی کیو بنانے میں والنٹیئرز کا ساتھ دیا۔ 

اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید