کوئٹہ (پ ر) موجودہ فارم 47 کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رحیم آغا نے فارم 47 کی مسلط کردہ ناکام ترین حکومت کے وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد فارم 47 کی عوام پر مسلط کردہ ناکام حکومت غیر جمہوری اقدامات اٹھانے اور دھمکیاں دینے لگی ہے انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہےعوام نے نام نہاد حکومت کو ہر محاذ پر مسترد کیا ہے۔