کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ژوب،زیارت اورچمن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 36، گوادر34، قلات31، تربت43 ، سبی 47اور نوکنڈی میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج جمعرات کو ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان اور گردونواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔