• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیح‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگرنے وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حاصل ہونے والی بچت کو بلوچستان کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے اس شاہراہ کو مستقبل کی خوشحالی کی سڑک قرار دینا منصوبے کی اہمیت کا واضح ثبوت ہے جبکہ اس کی تعمیر کا معیار موٹر وے سے کسی طور کم نہیں ہوگا جوبلوچستان کے عوام کیلئے تحفہ ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان قائد نوازشریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے دل کے قریب ہے۔ یہاں کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاقی حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ بلوچستان ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔ درایں اثناء بیان میں صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید