کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ارباب غلام علی روڈ و ملحقہ آبادی سیوریج لائنوں کی بندش سے گندگی و تعفن میں زندگیاں گزارنے پر مجبور،عید الفطر سے قبل بند سیوریج لائنوں کی صفائی نہ ہونے سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے، کوئٹہ کے علاقے ارباب غلام علی روڈ و اس سے ملحقہ آبادی عید الفطر سے قبل بند سیوریج لائنوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں اس سلسلے میں اہل علاقہ نے عید سے قبل شکایات بھی درج کرائیں تھیں لیکن تاحال صفائی ستھرائی کاادارے نے کوئی خاطر خواہ جواب دیا عملی اقدام دیکھنے میں آئے ہیں،علاقے کے معززین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بند نالیاں نہ صرف گندگی اور تعفن کا باعث بن رہی ہیں بلکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خدشہ ہے، انہوں نے متعلقہ حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔