کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیپ ضلع کوئٹہ کے پریس ریلیز میں کوئٹہ شہر بالخصوص رئیسانی روڈ،کلی شیخان کے علاقوں میں واسا کی جانب سے پانی کی عدم فراہمی پر تشویش کااظہار کرتےہوئے کہاگیاہے کہ موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی واسا کے بیشتر ٹیوب ویل خراب ہوجاتے ہیں جس کے باعث شہر کے کئی علاقوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا رہتاہے جس کافائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ ٹیوب ویل مالکان اور ٹینکر مافیا من مانے نرخ بڑھادیتے ہیں جو عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوتے ہیں بیان میں مطالبہ کیاگیاکہ رئیسانی روڈ، کلی شیخان، اور سریاب سمیت شہر میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔