• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کراچی شاہراہ اب محفوظ سفر کی علامت بنے گی‘مینا مجیدبلوچ

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حاصل ہونے والی بچت کو بلوچستان کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر صرف کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ این25چمن کوئٹہ قلات خضدار کراچی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ کوئی ایسا دن نہیں ہوتاجب اس شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں جانی نقصان نہ ہوصوبائی مشیر نے کہا کہ خونی شاہراہ کے طور پر جانی جانے والی شاہراہ اب ترقی، خوشحالی اور محفوظ سفر کی علامت بنے گی۔
کوئٹہ سے مزید