• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس پرحملہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں‘ نسیم الرحمان ملاخیل

کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل نے مستونگ پولیس وین حملے پرمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردوں کی ایسی کااروائیاں بلوچستان کی پرامن روایات اور قبائلی اقدار کے خلاف ہیں معصوم لوگوں پر حملہ کرنے والے نہ صرف قانون کے دشمن ہیں بلکہ انسانیت کے بھی قاتل ہیںانہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کے عزائم پوری قوت کے ساتھ ناکام بنائینگے انہوں نے شہداء کی جنت میں بلنددرجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعاکی۔
کوئٹہ سے مزید