اپنے دور کے نامور صحافی، استاد الاساتذہ، شعبۂ ابلاغِ عامہ جامعہ کراچی کے بانی و سابق چیئرمین، پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے ڈائریکٹر اور ہزاروں صحافیوں کے استاد پروفیسر زکریہ ساجد جمعرات کی اعلی الصبح انتقال کر گئے۔
پروفیسر زکریہ ساجد کی عمر 96 برس تھی۔
وہ شعبۂ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی سے 30 جون 1988ء کو ریٹائر ہوئے تھے تاہم اس کے بعد طویل عرصے تک بطور ایڈجرن پروفیسر پڑھاتے رہے تھے۔
ان کی نمازِ جنازہ جمعرات 18 جولائی کو بعد نمازِ ظہر مسجد ابراہیم جامعہ کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہوگی۔