• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش میں کوٹا سسٹم کیخلاف ملک گیر ہڑتال، مزید 4 افراد ہلاک

 
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بنگلہ دیش میں سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج جاری ہے، ملک گیر ہڑتال کے دوران مظاہروں میں مزید 4 افراد ہلاک ہوگئے، اموات کی مجموعی تعداد 10 ہوگئی۔

ملک گیر ہڑتال کے دوران پولیس کی مظاہرین سےجھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ڈھاکا میں آج ہونے والے مظاہرے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

تعلیمی ادارے بھی غیرمعینہ مدت تک کیلئے بند ہیں، حکومت نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف منگل سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید